29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے حاجی ابراہیم گوٹھ کا ٹھور میں غریب اور نادار افراد کے لیے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ممبر سندھ اسمبلی سلیم بلوچ، مینیجر ابوظہبی پیلس کاٹھور اور ڈاکٹر ممتاز بلوچ تھے۔فری میڈیکل کیمپ بخیط عتیق الرومیٹھی نے اسپانسر کیا تھا اور اس میں قونصل خانے کے افسران کے ساتھ قونصل خانے کے عملے اور ہائی ہائینس ڈاکٹر سلیم الدھنامی قونصلیٹ جنرل اور معزز جناب بخیط عتیق نے شرکت کی۔میڈیکل کیمپ میں ماہر امراض چشم ، ماہر امراض اطفال ، امراض قلب ، کنسلٹنٹ فزیشن اور ڈینٹل سرجن کی مشاورت فراہم کی گئی جبکہ کوویڈ اینٹی باڈیز ٹیسٹ ، لیپڈ پروفائل ، بلڈ شوگر ، بی پی ، ای سی جی ، منی بائیو کیمسٹری لیبز ، کارڈیک مانیٹر اور آکسیجن لیول ٹیسٹنگ کی تشخیصی خدمات سہولیات فراہم کی گئیں علاقے کے غریب اور ضرورت مند افراد کی ایک بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کی اور مفت طبی کیمپ سے استفادہ کیا،علاقہ کے عوام نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں بہت آسانی فراہم ہوئی ہے۔

Share            News         Social       Media