01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے برہان پیلیس میں بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا مفضل سیدنا سیف الدین سے ملاقات کی اورانہیں رولپنڈی کے دورےکی دعوت دی ہے۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ مولانا مفتی تقی عثمانی سے بھی ملاقات کرنی ہے اوراس تاثرکوزائل کرنا ہے کہ ہم قرآن و سنت کے خلاف کچھ نہیں سن سکتے اورنہ ہی قرآن وسنت کے خلاف کوئی قانون بنے گا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،پاکستان دہشت گردی کا ہر صورت میں قلع قمع کرے گا اورافغان کو کسی قمیت پر بھی نقصان سے دوچار نہیں ہونے دیں گے افغانوں کے لئے دنیا گنجائش پیدا کرے۔انہوں نے کہاکہ ہر آدمی کو پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا ہے،پاکستان دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے،جو کچھ افغانستان میں ہوا امریکہ نے اس پر دستخط کیئے ہیں ۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھاعمران خان کو معلوم ہے کہ آٹا دال چینی کی قیمت زیادہ ہے انہوں نے منسٹر فنانس کو اس حوالے سے کہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قرقہ وارانہ دہشت گردی کو کسی طور پر بھی نہیں آنے دیں گے اپنے عقیدے کو چھوڑنا نہیں ہے اور کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں ہےکامیابیاں اس کے پاس ہے ،انسان کو کوشش کرنی چاہئے۔شیخ رشید احمد نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ اگلہ الیکشن بھی ہم جیتیں گے،شہباز شریف کا بیانیہ پاس ہو بھی گیا تو اگلے پانچ سال عمران خان ہی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول میرے دل کا جانی ہے۔

Share            News         Social       Media