لاہور: رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں اور مرنے والے تمام افراد کا تعلق اندھڑ برادری سے ہی ہے۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صادق آباد کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک زخمی کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔یہ واقعہ صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں پیش آیا ہے جو کوٹ سبزل تھانے کی حدود میں واقع ہے۔