صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں عمر شریف کی رہائشگاہ پہنچ کر ان کے صاحبزادگان جوادعمر اور فواد عمر سے لیجنڈ اداکار عمرشریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا صدر عارف علوی نے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور مرحوم کی مغفرت کی دعاکی اور عمرشریف کی فنی خدمات کو یاد کیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائشگاہ بھی پہنچے اور ان سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہاتعزیت کیا اس موقع پر خاتون اول ثمینہ علوی بھی موجود تھیں