29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : یہ کہاوت بہت مشہور ہے کہ "ضرورت ایجاد کی ماں ہے ” سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بدھ کو قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے اپنے عمل سے اس کہاوت کو حقیقت کا روپ دے دیا ۔ حلیم عادل شیخ کو گزشتہ کئی روز سے یہ شکوہ تھا کہ انہیں سندھ اسمبلی کے رواں اجلاس میں بولنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی جانب سے اس کے ساتھ امتیازی رویہ روا رکھا جارہا ہے ۔ سندھ اسمبلی کے حالیہ سیشن کے دوران قائد حزب اختلاف کا کئی مرتبہ مائیک بھی بند کردیا چنانچہ اس صورتحال کا حلیم عادل شیخ نے یہ حل نکالا کہ وہ ایوان میں اپنا ذاتی میگا فون لے آئے تاکہ ان کی کوئی آواز نہ دبا سکے ۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے قائد حزب اختلاف کے اس غیر سنجیدہ رویہ پر سخت تنقید کی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ آج یہ میگا فون لائے ہیں کل یہاں کوئی اور اسلحہ بھی لاسکتا ہے ۔ اس قسم کے رویہ کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔

Share            News         Social       Media