29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : وفاقی حکومت نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ضرورتمند کھلاڑیوں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی مدد اورمالی معاونت کے لئے چندہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی حکومت کی مرتب قومی اسپورٹس پالیسی ڈرافٹ 2021میں مخیر حضرات ،پرائیورٹ کارپوریشنز سے عطیات وچندہ لینے کو قومی اسپورٹس پالیسی کا اہم جز قرار دیاہے خبربین کو دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسپورٹس پالیسی 2021کا ڈرافٹ رواں ماہ صوبوں کو اطلاع معلومات کے لئے ارسال کیاگیا ہے قومی اسپورٹس پالیسی کے مطابق ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے قومی اسپورٹس فنڈ قائم کرے گی جسمیں وفاقی حکومت کے علاوہ مخیر حضرات اور پرائیوٹ کارپوریشنز بھی فنڈز دینگی قومی اسپورٹس فنڈ کے زریعے ضرورت مند کھلاڑیوں اور ٹیموں کی مدد ریٹائرڈ اسپورٹس پرسنز کی معاونت کی جاسکے گی۔

Share            News         Social       Media