29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی ضمانت منسوخی کے بعد نیب ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہیں لیکن ان کا فوری طور پر کوئی اتہ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں ۔
آغاسراج درانی کی کراچی میں دو رہائش گاہیں ہیں جہاں نیب اہلکار ان کی تلاش میں پہنچے تھے لیکن وہ نہیں ملے ۔آغاسراج درانی کی تلاش کے لئے نیب کی ٹیموں نے کئ دوسرے پر بھی اسپیکر سندھ اسمبلی مقامات کو تلاش کیا لیکن کامیابی نہ ہوسکی۔ اسپیکر آغاسراج درانی کی رہائشگاہ کےباہر پروٹوکول پر تعنیات پولیس اہلکار بدستور موجود ہیں ۔نیب کی ٹیمیں کراچی سےباہر بھی آغاسراج درانی کی تلاش میں سرگرم ہیں۔

Share            News         Social       Media