شدید بارشوں اور طوفان ‘گلاب’کے خطرات کے پیش نظر سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے تیس ستمبر اور یکم تا دو اکتوبر کو ہونے والے امتحانات موخر کردئیے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر سال دوئم کے صبح و شام کی شفٹ کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں تیس ستمبر کو ہونے والا امتحانی پرچہ اب 9اکتوبر کو جبکہ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت یکم اکتوبر کو شیڈول امتحان اب 11اکتوبر اور 2اکتوبر کو ہونے والے پرچے اب 12اکتوبر کو لیئے جائیں گے