کراچی : حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات نے محکمے کے ان 109افسران و ملازمین کی تقرریاں منسوخ کردی ہیں جنہیں خلاف ضابطہ رکھا گیا تھا ۔ یہ تمام ملازمین سندھ کی مختلف بلدیاتی کونسلز میں سیاسی سفارش پر خلاف قانون طریقے سے رکھے گئے تھے اور انہیں اہم اسامیوں پر تعنیات کردیا گیا تھا۔
عدالتی احکامات کےبعد محکمہ بلدیات نےاکاؤنٹنٹس اوردیگر کو عہدوں سےہٹایاگیا ہے۔