29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی میں حسن اسکوائر کے اطراف فٹ پاتھ پر لگے پتھاروں اور دیگر اسٹالز پر عدالت نے انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا اور 30 روز میں تجاوزات ختم کرکے اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں حسن اسکوائر کے اطراف فٹ پاتھ پر قبضے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں سمیع اللہ سومرو ایڈوکیٹ نے بتایا کہ حسن اسکوائر کے اطراف مچھلی والوں نے اسٹال لگارہے ہیں۔

فٹ پاتھ اور سڑک پر قبضے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت نے قبضے ختم کرانے کا حکم دیا ہے جس پر عمل نہیں ہورہا۔

عدالت نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ مہران خان پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ مہران خان سے استفسار کیا کہ علاقے کے ایس ایچ او کو نہیں معلوم کیا کس نے قبضہ کررکھا ہے اور اگر نہیں معلوم تھو پھر کس کو معلوم ہوگا ؟

عدالت نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ مہران خان کو حکم دیا کہ 30 روز پر فٹ پاتھ سے قبضے خٹم کراکر راستوں کو شہریوں کیلئے بحال کیا جائے اور بتایا جائے کہ قبضہ کرنے والے کون لوگ ہیں۔ (بشکریہ ٹائم آف کراچی)

Share            News         Social       Media