سابق وزیراعلی سندھ سید غوث علی شاہ نےگورنر ہاوس کراچی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل,اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کےچیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔