29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں


کراچی:پی آئی اے نے پاکستان سے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔ افتتاحی پرواز پی کے 243 پیر کی صبح لاہور سے 296 مسافروں کو لے کر فجیرہ روانہ ہوئی۔ اس موقع پر لاہور ائر پورٹ پر ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خاں ، سٹیشن مینیجر علی عباس شاہ اور سینئر افسران نے افتتاحی پرواز کے مسافروں کو رخصت کیا۔ پی آئی اے فجیرہ کے لئے لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے ہفتہ وار تین پروازیں چلا رہی ہے۔ پی آئی اے پہلی ائر لائن ہے جس نے فجیرہ کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ مسافروں نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک اور مارکیٹنگ ٹیم کا فجیرہ کے لئے براہ راست پروازوں کے اجرا پر شکریہ ادا کیا۔ قومی ائر لائن ان پروازوں کے لئے اپنے بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہی ہے۔

Share            News         Social       Media