29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

پاکستان فشر فوک فورم کی طرف سے عوام دشمن قرضوں اور ٹیکسوں کے بوجھ کے نتیجے غریب کش مہنگائی کے خلاف ابرہیم حیدری میں احتجاجی ریلی۔
ریلی میں ورلڈ بینک، IMF اور جی 20 ممالک کے تباہ کن قرض پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فشر فوک فورم (PFF) کے سیکرٹری جنرل سعید بلوچ نے کہا: “ہم قرضوں کی ادائیگی کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عام محنت کش بمشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہم فوری طور پر قرضوں کی منسوخی مطالبہ کرتے ہیں۔
سعید بلوچ نے کم آمدنی والے ممالک کے لیے اس سال ختم ہونے والے عارضی قرضوں کی معطلی کے اقدامات اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں یکساں طور پر سنگین حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا۔
کے محدود قرض کی معطلی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی قرضوں کا سارا بوجھ مہنگائی کی صورت میں غریب عوام کو بھگتنا پڑتا ہے خاص طور پر عورتیں پر مہنگائی اثرات زیادہ ہوتے ہیں۔
فشر فوک فورم کراچی کے صدر مجید موٹانی نے کہا کہ مہنگے تیل اور راشن کی وجہ سے ماہی گیر فاقہ کشی پر مجبور ہیں انھوں نے حکومت سے تیل اور راشن پر سبسیڈی دینے کا مطالبہ کیا۔

Share            News         Social       Media