29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدان قوم کی امید ہیں اگرآج ہم نے اپنا کردارادا نہ کیا توقوم معاف نہیں کریگی پی ڈی ایم ملک کے بقاکی جنگ لڑرہی ہے مولانا فضل الرحمن نے حکمرانوں سے نجات کے لئے اسلام آباد جانے کا بھی اعلان کیا۔ وہ ہفتہ کو کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر پی ڈی ایم کے تحت مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے مولانا فضل الرحمان نے مزیر کہا کئ
پی ڈی ایم کی تحریک یقینا سرخروہوگی مہنگائی کے ہاتھوں عام آدمی کی یہ حالت ہوچکی ہے کہ پارلیمنٹ لاجزکے سامنے لوگوں نے اپنے بچے برائے فروخت رکھے ہیں پارلیمنٹ لاجز کےسامنے لوگوں نےبچےبرائےفروخت کےبورڈ لگارکھےہیں ایک پولیس اہلکار افسر کےسامنے 50ہزار کےلئے بچہ دےرہاہے بچوں سمیت ماں باپ خودکشی کررہےہیں یہ حکومت ناجائز نااہل نالائق ہے ناپاک ناجائز حکمرانوں کو غرق نہ کیا توپاکستان کی بقا کا سوال ہوگا قومیں معیشت سے مستحکم ہوتی ہیں دربدر ٹھوکریں کھارہےہیں حکمران پوری قوم کی رسوائی کا سبب بن رہے ہیں جن کو عوامی مسائل کا ادراک ہی نہ ہو وہ کیا حکمرانی کریں حکمرانوں سے نجات کے لئے اسلام آباد تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہر فرد مایوسی کی طرف جارہاہے سیاسی قیادت نےکردار ادانہ کیاتو قوم ان سےمایوس ہوجائےگی اس بحران میں ہم نےقوم کا ساتھ دینا ہے پی ڈی ایم قوم کی آواز ہےادارے اپنےکردار کا مطالعہ کریں ماضی کی غلطی پر نظر ڈالیں ادارے قوم سےمعافی مانگیں غلطی پر شرمندگی کا اظہار کریں اس جنگ میں ہم جیتیں گےعوام کی حقیقی نمائندہ حکومت آئےگی کراچی سےسفر شروع ہوکر لاہوراور اسلام آبادتک جائیں گے قوم کو ناجائز حکمرانوں سےنجات دلائے۔ نواز لیگ کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم اقتدار میں حصے کی بات نہیں کرتی پی ڈی ایم آئین کی بالا دستی کی بات کرتی ہے آج ملک کی آٹھ جماعتیں اس نقطے پر متحد ہیں یہ تمام جماعتیں پاکستان کے نظام کو آئین کے مطابق چلانا چاہتی ہیں تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس مفلوج نظام کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں جس ملک میں عوام کی رائے کا احترام نہ ہو۔ ملک کا وزیراعظم کہتا ہے کہ لندن میں بہت مہنگائی ہے کیوں پچاس روپے والی چینی ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہورہی ہے کیوں پیڑول، آٹا کی قیمت بڑھ گئی؟ ہر شخص پریشان ہے مہنگائی بے روزگاری نے جینا حرام کردیا ہے پوری دنیا میں ہم تنہا ہوگئے، ان مسائل کا اور کوئی حل نہیں ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔ پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے احتجاجی جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی تشکیل اس لئے نہیں کہ مولانا فضل الرحمان بیکار بیٹھے ہوئے تھے ہمیں اپنی ماں عزیز ہے بہن عزیز ہے اور ہم اپنے بدترین دشمن کی بھی ماں بہن کی عزت کرتے ہیں ہم نے گالیں تب بھی سنی جب ہم انگریز بہادر کے خلاف لڑ رہے تھےدنیا میں کوئی نظام آئین اور قانون کے بغیر نہیں چل سکتا یہاں ایسے ایک جمہوری حکومت کے قیام کی ضرورت ہے ہر ادارے کا آئین موجود ہے ہم عدلیہ کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان کی افواج کو دنیا کی بہترین افواج کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ہر ادارہ آئین کے مطابق کام کریں جمہوری منتخب حکومت بنے گی تو لوگ پیسے بھی دیں گے ہمارا مسئلہ ہے عمران خان کی حکومت نہیں ہمارا مسئلہ وہ ادارے ہیں جو زبردستی حکومت بدلتے ہیں سینٹ انتخابات میں ایک ووٹ پر 70 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہم سچ بولیں گے سچ کی جو بھی سزا ملتی ہے وہ ملے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ کراچی ہمیشہ ملکی سیاست کا محور رہا ہے عوام مطالبہ کرتی ہے کہ اس ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے جہاں عوام اپنے وسائل کے مالک ہوں جب تک پارلیمنٹ بالا دست نہیں ہوتی اور میڈیا عدلیہ آزاد نہیں ہوتی ہم یوں ہی برباد رہینگے غریب آدمی فاقہ کشی پر مجبور ہے یہ حکومت لائی گئی ہے جب تک ٹھپہ چلے گا اس وقت تک اصل قیادت سامنے نہیں آئیگی ملک کے تمام اداروں کو آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے چاہییں۔ آج سندھ اور بلوچستان میں روزانہ لوگوں کو غائب کیا جارہا ہے طلباء سراپا احتجاج ہیں یہ انسانی مسئلہ ہے شرم آنی چاہئے۔ یہاں عملا سیہونی مارشل لاء ہےجےیوآئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے اپنے خطاب میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہونےکےبجائےآسمان کوچھورہی ہے ملک دیوالیہ ہورہاہےسلیکٹیڈ پسند ناپسند کی بنیاد پر سلیکٹ ہوتاہے
نہ میگا منصوبےلاسکے نہ معیشت درست کرسکے۔شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کہہ رہاتھاکہ گیس تین مرتبہ آئےگی آج پاکستان میں کہیں صاف پانی نہیں مل رہا 25جولائی 2018 کو الیکشن مسلط کیاگیا انہوں نے کہا کہ ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل دیاگیا ایسے وزیر کابینہ میں بٹھائےجن جو دیکھ کر شرم آتی ہے اسدعمر برگر وزیر ہےہم اسلام آباد پہلے بھی آئےتھے اسدعمر آپکی تاریخ ہم جانتےہیں اس برگر وزیر سےکیچپ ہم نکالیں گے۔جمعیت اہلحدیث کے مولانا یوسف قصوری، جمہوری وطن پارٹی کے احمد نواز جدون سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے سینکڑوں کی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ جے یو آئی کے رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی سیکورٹی پر مامور تھے جلسہ گاہ آنے والوں کو تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی تھی اسٹیج پر نواز لیگ کے محمد زبیر، شاہ محمد شاہ، کھیئل داس کوہستانی، علی اکبر گجر سمیت دیگر براجمان تھے جلسہ کا باضابطہ آغاز ساڑھے چار بجے کے بعد ہوا اور اختتام چھ بجے شام ہوا۔

Share            News         Social       Media