کراچی :پاکستان مسلم فنکشنل کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سلمان فیاض کو سی ون ایریا قبرستان لیاقت آباد میں سپردخاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو بعد نماز عصر مکہ مسجد گراونڈ ایف سی ایریا میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم ۔کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ ۔ سر احمد علی سید ظہیر الدین شعیب بھائی ضلعی صدور رانا اویس الہیار بلوچ سید شاہد اقبال تنویر چوہدری رضا خان ذاکر پٹنی طارق فرید سلاوٹ سید حسن رضا شاہ اشرف قریشی فاروق عزیز سید خرم شاہ طارق سرکی عمران کوتوال علیم الدین راٹھور افضال صدیقی سید سیف الدین شاہ جاوید میمن شہناز جمیل ارشاد اسدی اور مقامی رہنمائوں ۔کارکنان ۔عمائدین علاقہ وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کا سوئم اتوار کو بعد نماز مغرب تا عشاء مکہ مسجد ایف سی ایریا لیاقت آباد میں ہوگا ۔ سردار عبد الرحیم نے مرحوم سلمان فیاض کی پارٹی خدمات کو سراہا ہے اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور مرحوم سلمان فیاض کے فرزند ارمان فیاض سے تعزیت کی