کراچی :مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر سید محمد خرم شاہ ارشاد اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے گروپ بندی کسی صورت قبول نہیں ہے کراچی سے کشمور اور تھرپار کر تک انشاء اللہ فنکشنل لیگ کا جھنڈا لہرائیگا رہنماؤں نے یہ بات ضلع جنوبی کے دفتر کے افتتاح اور پیر شاہ مردان شاہ پیر صاحب پگارا کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت قریب ہے کہ فنکشنل لیگ کے درخت کا میٹھا پھل کراچی کی عوام کو میسر ہوگا ، فنکشنل لیگ کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے ، گروپ بندی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمور تھرپارکر تک فنکشنل لیگ کا جھنڈا لہرائے گا ، کارکنان پیر صاحب پگارا کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں، بلدیاتی انتخابات میں پیر صاحب پگارا کے محبت بھائی چارے کے پیغام کے تحت حصہ لینگے ، آنے والا وقت فنکشنل لیگ کا ہے ۔ رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ابھی نہ تو تیر چلے گا نا بلا اور ناہی پتنگ چلے گا اب صرف بھیج پگارا کے نعرے گونجیں گے ، کراچی کو ان تینوں جماعتوں نے بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا پورے پاکستان کو چلانے والا شہر محرومیوں اور تکلیفوں کا شکار ہے نوجوانوں کے لئے روزگار نہیں ہے۔فنکشنل لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ فنکشنل لیگ عوامی جماعت ہے جسے مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے رات دن محنت کریں گے ۔ تقریب میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر نعیم سجاد فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے سینئر نائب صدر جاوید میمن ، جنرل سیکریٹری طارق فرید سلاوٹ ، ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر تنویر چوھدری ، جنرل سیکریٹری اشرف قریشی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جنرل سیکریٹری ذاکر حسین پٹنی ، ارمان فیاض ، ارشاد علی اسدی ، امتیاز لغاری ، عمران کوتوال ، راشد سکندر ، عبدالروف میمن لیڈیز ونگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی صدر ندا تیمور ، کنول شیر علی ، الھ رکھی ، توبا سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور پیر صاحب پگارا اور ان کے خاندان کی عمر درازی حر جماعت پاک فوج اور پاکستان کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔