لاہور :لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں تین بڑی جماعتوں نے اپنےامیدواروں کا اعلان کردیا مسلم لیگ ن کی طرف سےشائستہ پرویز ملک پی ٹی آئی کےجمشید چیمہ اور پیپلزپارٹی کےاسلم گل امیدوار ہونگے این اے133کی نشست پرویز ملک کےانتقال سےخالی ہوئی ہےمسلم لیگ کے رہنما عطااللہ تارڑر لاہور ضمنی الیکشن کے لئے ٹکٹ ملنےکےمتمنی تھے تاہم ن لیگ کی قیادت نے مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ کو ضمنی الیکشن کا ٹکٹ جاری کیاہےشائستہ پرویز ملک اس وقت خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی ہیں اب وہ جنرل نشست پر الیکشن لڑینگی این اے133پر سیاسی جماعتوں کےنامزد امیدوار مالی طور پر بھی مستحکم ہیں اور اپنی اپنی جماعت میں بھی نمایاں مقام رکھتےہیں جمشید چیمہ وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی تھےپیپلزپارٹی نےلاہور ضمنی الیکشن کے لئے بھرپورمہم چلانےکا فیصلہ کیاہےاور پوری مرکزی قیادت اسلم گل کی انتخابی مہم میں حصہ لےگی.