کراچی۔ پیام پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کمیٹی کے زیر اہتمام چیئرمین اقبال یوسف کی قیادت میں انکی رہائش گاہ پر پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کے 126 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر اقبال یوسف نے کہا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور متعدد سینئر صحافی دانشور اور مقتدر شخصیات نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ 2022ءکو پاکستان کی 75 سالہ تقریبات کو پیام پاکستان کے پلیٹ فارم سے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات منائیں گے ہم یہ سلسلہ اس 14 اگست سے شروع کرچکے ہیں اور ان شاءاللہ 14اگست2022ءتک ڈائمنڈ جوبلی کے طورپر منائیں گے۔ یکم اکتوبر کو پیام پاکستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت چیئرمین اقبال یوسف نے کی اس اجلاس میں صدر رانا اشفاق رسول، جنرل سیکریٹری نفیس احمد خان، محسن شاد، انور حسین صدیقی اور نائب صدر زویا مختار نے شرکت کی۔ آخر میں لیاقت علی خان کی 126ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور لیاقت علی خان کی خدمات پر اقبال یوسف نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ صدر رانا اشفاق رسول نے کہا کہ لیاقت علی خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ جنرل سیکریٹری نفیس احمد خان نے کہا کہ لیاقت علی خان کی شہادت عظیم قربانی ہے جو انہوں نے پاکستان کے لیے دی۔ اس موقع پر صدیقی ، زویا مختار،محسن شاد،انور حسین نے بھی خطاب کیا۔