29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

سندھ میں حالات زندگی معمول پر آنے کے بعد آئی جی سندھ غلا م نبی میمن اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی ہدایات پر کراچی میں قائم رہائشی کیمپس میں مقیم سیلاب متاثرین کی گھروں کو واپسی کے عمل کا آغاز کر دیا گیاہے، سیکیورٹی ڈویژن نے سندھ پولیس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی شٹل بس سروس شروع کردی۔

پہلے مرحلے میں میہڑ اور شہداد کوٹ کے اضلاع میں ایس ایس یو کی 03 بسیں روانہ کی گئیں جن میں 100 سے زائد فیملیز کو انکے آبائی گاؤں روانہ کیاگیا،متاثرین موسمیات کے علاقے میں قائم کئے گئے عارضی رہائشی کیمپس میں مقیم تھے۔

ایس ایس یو کی جانب سے متاثرین کو راشن اور JDC کیطرف سے نقد رقوم تقسیم کی گئیں تاکہ متاثرین کو گھروں میں واپسی کے بعد کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی اپنے گھروں میں واپسی خوش آئین ہے، اس مشکل وقت میں سندھ پولیس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،سندھ پولیس متاثرین کی مکمل بحالی تک اپنی خدمات فراہم کرتی رہے گی اور اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

سیلاب متاثرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں فلاحی تنظیموں کیساتھ ساتھ سندھ پولیس بھی پیش پیش رہی اور ہماری ہر ممکن مدد کی۔

Share            News         Social       Media