متحدہ قومی موومنٹ نےقبل ازوقت الیکشن کاعندیہ دیتے ہوئے متوقع آئندہ عام و بلدیاتی انتخابات کے لئے غیر اعلانیہ تیاریاں شروع کردی ہیں کراچی بھر میں ایم کیوایم کےکارکنان,ہمدرد اور علاقوں نمایاں شخصیات کےالیکشن کےحوالے سےکوائف جمع کیے جارہے ہیں ایم کیوایم قیادت کی ہدایت کےبعد یوسی اور ٹاون کی سطح پر دفاتر میں بلدیاتی و عام انتخابات کے لئے متوقع امیدواروں سےدرخواستیں وصول کی جارہی ہیں اور الیکشن لڑنے کے لئے درکار مطلوبہ اہلیت و دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہےزرائع کا کہناہےکہ علاقائی سطح پر ممکنہ امیدواروں کی فہرست مرتب ہونےکےبعد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ہر علاقے سےہر نشست پر تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرےگی اورمتوقع الیکشن کےموقع پر انہیں انتخابی میدان میں اتارا جائےگا ایم کیوایم کےتنظیمی طریقہ کار کےتحت کارکنان اور یوسی سطح کی تنظیم اپنےعلاقے کےکارکنان,ہمدرد,اسیر و شہید کارکنان کےاہلخانہ یا علاقے کی نمایاں شخصیت کےنام تجویز کرکےان کےکوائف مرتب کررہے ہیں ایم کیوایم پاکستان نے حالیہ دنوں میں بڑھتی مہنگائی اور دیگر حکومتی پالیسیوں پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایاہےاور ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نےعندیہ تھا کہ اگر ضرورت ہوتو قبل ازوقت الیکشن کرالئےجائیں.