29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

جماعت اہلسنت کے علما ئے کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نے ریاست مدینہ بنانے کا جو وعدہ کیاتھا اسے پورا کیا جائے، مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور12ربیع الاول کے جلوس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نیومیمن مسجد سے نشتر پارک تک صفائی ستھرائی کے اقدامات کئے جائیں اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔
پریس کانفرنس سے شاہ عبدالحق قادری اور دیگر علما نے خطاب کیا۔

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی اختلافات الیکشن کمیشن پہنچ گئے، وزیراعلیٰ جام کمال نے بطور پارٹی صدر خط لکھ دیا۔چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کا اختیار نہیں صدر کی موجودگی میں قائم مقام صدر منتخب کریں۔

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری ورکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نیازی کے دور حکومت میں ریاستی امور تماشہ بنتے رہے ہیں اور عمران خان کو بہت دیر کے بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں، ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے طنزیہ سوال کرتے ہوئے سلیکٹرز سے پوچھا کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی ؟ اور کہا کہ گملے میں ا±گائے گئے سیاستدان وزیراعظم تو بنائے جا سکتے ہیں لیڈر نہیں اور گملوں میں ا±گائے گئے سیاستدان پورس کے ہاتھی بن جاتے ہیں۔

کراچی : ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری سے جمعرات کو ایران-پاکستان فرینڈشپ گروپ کے وفد نے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی۔یہ گروپ اراکین اسمبلی ایران اورسرمایہ کاروں پرمشتمل تھا جس کی قیادت احمد عامر عابدی فرحانی، چیئرمین آف دی ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ کررہے تھے۔وفدمیں حسن نورین قونصل جنرل ایران ،محسن پیر ہادی ممبر آف ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ ، مالک فضلی ممبر آف ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ، اسماعیل حسین زئی ممبر آف ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ، الہام آزاد ممبر آف ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ، علی مظفر ایسپرٹ آف دی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل افیئرز اور ہادی گلریز اکنامک اتاشی شامل تھے۔

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوٰاة و عشر فیاض علی بٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں مذہبی رواداری ، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے علمائے کرام اپنا موثر کردار ادا کریں اور حکومت سندھ علمائے کرام سے ہر سطح پر مکمل تعاون کرے گی۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے مرکزی رہنماو ¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری شبیر ابو طالب، کراچی ڈویڑن کے صدر سید عباس نورانی اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوٰة و عشر فیاض علی بٹ نے مذید کہا کہ حکومت سندھ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی۔۔

کراچی : دبئی ایکسپو 2020 کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ انویسٹمنٹ کے حکام نے اجلاس میں دبئی ایکسپو 2020 میں سندھ صوبے کی شرکت کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئی بتایا کہ پاکستان پویلین میں تمام صوبوں کے ثقافتی نمائش کے لئے مخصوص مہینوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں اکتوبر میں بلوچستان، نومبر میں پنجاب، دسمبر میں سندھ، جنوری میں خیبر پختونخوا، فروری میں گلگت اور مارچ میں آزاد جموں کشمیر کی ثقافتی نمائش ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دسمبر میں دبئی کا قومی دن، سندھی کلچرل ڈے، گرانڈ صوفی کلاسیکل پرفارمینس، قائد اعظم کا یوم پیدائش کا دن اور 22 دسمبر کو سندھ انویسٹمنٹ کانفرس ہوگی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین میں سندھ کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا, انہوںنے مزید کہا کہ دبئی ایکسپو میں صوبے میں جاری اہم منصوبوں کی بھی نمائش کی جائے گی۔ اس موقع پر احمد عامر عابدی فرحانی چیئرمین آف دی ایران پاکستان فرینڈ شپ گروپ نے کہا کہ پاکستان ہمارابرادرملک ہے،دونوں ملک مذہبی و ثقافتی روایات کی بدولت بہت قریب ہیں،اسی طرح ایرانی حکومت پاکستانی حکومت سے اقتصادی روابط قائم کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 3ملین ڈالرکی تجارت ہے،جس کومزیدبڑھانے کی ضرورت ہے، ایران پاکستان کی حکومت ساتھ مل کر کچھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے جارہا ہے جس میں پارلیمانی وفودکے تبادلہ بھی شامل ہے۔ وفدمیں شامل اراکین کوسندھ کی ثقافت اجرک اورٹوپی کا تحفہ بھی دیا گیا۔

لاہور: حکومت پنجاب کے محکمہ ٹارنسپورٹ نے عشرہ رحمت للعالمین کے دوران مسافر گاڑیوں میں ہر قسم کے گانے اور میوزک بجانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share            News         Social       Media