29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو عید میلا النبی ﷺکے جلوس میں شرکت کی اور میمن مسجد کے پاس ربیع الاول کے جلوس کی قیادت بھی کی ۔مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حضور پاک ﷺکی ولادت عالم اسلام اور تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی سیرت انسانیت کیلئے شفقت، محبت اور مساوات کا درست دیتی ہے،جشن عید میلادالنبی منانے کے ساتھ ہمیں حضور پاک ﷺکی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پورے عالم اسلام کو جشن ولادت کی مبارکباد بھی دی۔

Share            News         Social       Media