کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمٰن التہانی نے ملاقات کی اس موقع پر قطر کے کراچی میں قونصل جنرل مشال محمد اے اے الانصاری بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلی نے قطری سفیر کو بتایا کہ وہ قطر کے ایک اسٹیٹ پروجیکٹ میں کنسلٹنٹ کے طورپر 2000-1999 میں، میں نے کام کرچکے ہیں۔ جس پر قطری سفیر نے خوشگوار حیرت کا ظہار کیا اور انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو قطر آنے کی دعوت دی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات ، سرمایہ کاری اور سیاحت پر بات چیت کی گئی۔