29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :مشیر قانون، ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے گزشتہ شب تین ہٹی میں آتشزدگی سےمتاثرہ علاقے کا دورہ کیا وزیراعلی سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن انکے ہمراہ تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نےجھگیوں میں آگ لگنےسےمتاثرہ خاندانوں سےملاقات کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے آتشزدگی سےمتاثرہ جھگی مکینوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔جھگیوں کےمکینوں نےایڈمنسثریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو نقصانات سےآگاہ کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے آتشزدگی سےمتاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا اور کہا کہ امدادی سامان میں خیمے کمبل اور تیار کھانا شامل ہے متاثرہ خاندانوں کو خشک راشن بھی آج پیر کے روز پہنچا دیاجائےگا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ غریب مکینوں کے نقصانات پر دکھ اور افسوس ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی میں آتشزدگی کے حالیہ دنوں میں تین واقعات ہوچکے ہیں جس پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے ہمیں تاجر برادری کے نقصانات پر بھی افسوس ہے سندھ حکومت تاجر برادری کی ہر ممکنہ مدد کریگی ان واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں انکوائری مکمل ہونے کے بعد دئگر معاملات کو دیکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ میں فائر بریگیڈ کے عملے کو خراج تحسین پیش کرونگا کہ انہوں نے بڑی جانفشانی سے آگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات اُٹھائے اس کے ساتھ ساتھ کے ایم سی عملہ اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے عملے کو بھی سراہوں گا، ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔

Share            News         Social       Media