پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازصفدر کی آڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جن میں انہوں نے اپنی پارٹی کو 4 بڑے نجی چینلز کا بائیکاٹ کرنے کی ہدایات دی ہیں-
مریم نواز صفدر کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وہ اپنی میڈیا ٹیم کو اے آر وائی نیوز، 92 نیوز،سماءنیوز اور 24 نیوز چینلز کو کسی بھی قسم کا کوئی بھی بیان اور ایڈ بھیجنے پر کرتے سنائی دے رہی ہیں-
انہوں نے آڈیو میں کہا کہ وہ مذکورہ بالا 4 نجی ٹی وی چینلز کو کسی بھی قسم کا بالکل کوئی بھی ایڈنہیں بھیجا جائے گا-