29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

اتوار17 اکتوبر سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔اخبار 24 کے مطابق حرم مکی اور مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں آنے والوں کےلیے سماجی فاصلے کے اصول کو ختم کرتے ہوئے کورونا کی وبا سے قبل صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جارہا ہے۔تقریبا ڈیڑھ برس سے زائد عرصے کے بعد  اتوار 17 اکتوبر 2021 کو بالاخر حرمین شریفین میں مکمل افرادی گنجائش کے ساتھ نمازیں ادا کی جائیں گی۔
مسجد الحرام میں صحن مطاف میں بھی سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں جس کے بعد اب طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے سماجی فاصلے کا اصول ختم ہوجائے گا تاہم ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔

Share            News         Social       Media