29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

مکہ مکرمہ :سعودی عرب  میں ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے تقریبا 20 ماہ بعد جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے تھرمل کیمرے ہٹا دیے گئے جو کورونا کی وبا کے پھیلنے کے ساتھ ہی نصب کیے گئے تھے۔

عربی جریدہ عکاظ کے مطابق ادارہ امور حرمین کے سیکریٹری برائے فیلڈ سروسز اور ماحولیاتی تحفظ محمد الجابری نے بتایا کہ مسجد الحرام میں تقریبا 20 ماہ کے بعد گزشتہ روز جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے تھرمل کیمرے کو ہٹا دیا گیا ہے۔

Share            News         Social       Media