29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : مسلم لیگ (ق) نے بھی سندھ کی سیاست میں بھرپور طریقے سے حصہ لینا شروع کردیا ہے اور کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پارٹی سیکریٹریٹ قائم کردیاگیا ہے ۔ سندھ کے صدر طارق حسن کا کہنا ہے کہ جلد کراچی سمیت سندھ میں جلسے کئے جائیں گے حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ھمارا عمل دخل بہت کم ہے عملی اقدامات کرنے کی بجائے روٹی کھانے کا مشورہ دیا جارہا ہے جو شرم کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو کچرہ کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے پپلز پارٹی ھوش کے ناخن لے ۔ پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق حسن کاکہناتھا کہ بہت جلد کراچی میں عوامی جلسوں کا آغاز کیا جائے گا۔ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے ۔طارق حسن کا کہنا تھا کہ ھم حکومتی اقتدار کا حصہ ہوتے ہوئے عمل دخل سے باہر ہیں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں عملی اقدامات کرنے کی بجائے وزراء کم روٹی کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں جو بہت افسوس ناک عمل ہے ۔صدر سندھ ق لیگ طارق حسن کا کہنا تھا کہ اج کراچی میں پپلز پارٹی کا ایڈمنسٹیٹر ہے ھم پوچھنا چاہتے ہیں کہ کراچی کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے پیپلز پارٹی ھوش کے ناخن لے اس موقع پر کراچی کے صدر جمیل خان اور انفارمیشن سیکریٹری صادق شیخ سمیت کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Share            News         Social       Media