29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : پیپلز پارٹی نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے لئے پرویز مشرف طرزکے بلدیاتی نظام پر غور شروع کردیاکراچی میں ضلعی میونسپل کارپوریشنز ختم کرکےٹاون کی سطح پر بلدیاتی کونسلز بنانے کی تجویز ہے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت اور سندھ کابینہ ارکان کی کمیٹی وزیراعلی مرادعلی شاہ کی سربراہی میں سندھ کے مجوزہ بلدیاتی نظام کے مسودے پر کام کررہی ہے کمیٹی بلدیاتی قانون کے مسودے پر متعدد اجلاس کرچکی ہے اور کچھ اہم تجاویز پر بھی غور کیا گیا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چند اہم رہنماوں اور وزرا نے تجویز دی ہے کہ پرویز مشرف دور کے بلدیاتی نظام پر کراچی میں ٹاون سسٹم بنایاجائے اور ضلعی میونسپل کارپوریشن ختم کرکے ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن قائم کی جائیں پرویز مشرف دور میں کراچی میں اٹھارہ ٹاونز تھے اور ہر ٹاون کا اپنا ناظم اور مکمل بااختیار تھا اس تجویز پر پیپلزپارٹی کے اجلاسوں میں سنجیدگی سےغور کیاگیاہے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ کراچی کے سات اضلاع میں 30سب ڈویژنز (تحصیل ہیں)اور بلدیاتی کونسلز کی تعداد بھی تیس کردی جائے یعنی اٹھارہ ٹاونز کو بڑھاکر تیس سب تحصیل ایڈمنسٹریشن کردی جائیں امکان ہے کہ سیاسی صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہ آئی تو سندھ حکومت بلدیاتی قانون کا نیا مسودہ آئندہ ماہ کے وسط تک تیار کرلے گی.

Share            News         Social       Media