جمعیت علماءاسلام ٹنڈوباگو ضلع بدین کے زیراھتمام منعقد تاریخ ساز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشدمحمودسومرو صاحب نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت ملک تاریخ کے سب سے بڑے معاشی بحران سے گذر رہاہے ہرگز نہیں کہنے ولا حکمران عالمی قوتوں کے سامنے لیٹ چکاہے۔
غریب بھوک اور بدحالی کی وجھ سے مررہاہے آج عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی سبب ہم دنیا میں تنہا ہوکر رہ گئے ہین سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جارہاہے قومی اداروں کا دیوالیہ نکال دیاگیاہے۔
سندہ کے حکمران بھی عمران خان کی طرح نااہل نالائق اور کرپٹ ثابت ہوئے ہیں سندھ کو ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت تباہ کیا جارہاہے سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کو سونے کی چڑیا سمجھ رکہاہے انہون نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد سے عوام کی طاقت سے مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت میں ہم اس ملک کو خوشحال ملک بنائیں گے اور عوام کو انکے حقوق انکی دہلیز تک پہنچائیں گے۔
اس موقعہ پر مولاناعبدالقیوم ھالیجوی صاحب مولانامحمدعیسی سمون صاحب
مولانا فتح محمدمھیری صاحب مولاناعبدالواحدمنگریوصاحب و دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔