01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بنائی گئی قومی اسپورٹس پالیسی 2021میں کہاگیا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور عالمی معیار کی اسپورٹس سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے ایک مکمل اسپورٹس یونیورسٹی بنائی جائے گی مجوزہ اسپورٹس یونیورسٹی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بنائی جائے گی اسپورٹس یونیورسٹی میں اسپورٹس یونیورسٹی،ہیلتھ انجری ریکوری،بائیو میکینکس،فزیو تھراپی،نفسیات،اسپورٹس میڈیسن،اسپورٹس سائنس کے مضامین پڑھائےجائیں گے قومی اسپورٹس پالیسی میں تجویز کیاگیا ہے کہ مجوزہ اسپورٹس یونیورسٹی میں عام افراد کے ساتھ کوچز،ریفریز،اور اسپورٹس ایڈمنسٹریشن سے منسلک افراد کو بھی کورسز کرائے جائیں گے جبکہ ملک کی دیگر جامعات میں اسپورٹس سائنس فیکلٹی کے قیام کا منصوبہ بھی قومی اسپورٹس پالیسی میں شامل ہے.

Share            News         Social       Media