اسلام آباد: ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 635 افراد جاں بحق، 1016 زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 635 افراد جان کى بازى ہار گئے، بلوچستان میں 196،سندھ 137 اور خيبرپختونخوا میں 122 جبکہ پنجاب میں 14 اموات ريکارڈ کى گئى۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 266 مرد 136 خواتين جبکہ 233 بچے جان کى بازى ہار چکے ہیں۔ رپورٹ میں زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 1016 بتائی گئی ہے، اس دوران 18281 گھر تباہ جبکہ 54327 گھروں کو نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 1لاکھ دس ہزار 440 مويشيوں کا نقصان ہوا۔اين ڈى ايم اے کے مطابق حاليہ بارشوں سے 103 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔