29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے رواں موسم سرما کے دوران ملک میں قدرتی گیس کے سنگین بحران کے حوالے سے پیشگی طور پر خطرے کی نشاندہی کردی ہے۔بدھ کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں گیس کا بحران سنگین شکل اختیار کر چکا ہے 65 فیصد گیس سندھ سے نکلتی ہے اس کے باوجود صوبے کو اس کے حصے کے گیس نہیں دی جا رہی سی این جی اسٹیشنز بند ہو چکے ہیں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں برآمدی صنعت بھی بند ہو رہی ہیں آر ایل این جی منگوانے کی حکمرانوں میں اہلیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردیوں میں یہ کچھ نہیں کر سکیں گے اور بہت جلد حکومتی وزراءکی جانب سے عوام کے لئے یہ مشورہ سامنے آنے والا ہے کہ لوگ اپنے گھروں کے چولہے جلانے کے لئے جلدی سے لکڑیوں کا بندوبست کر لیں ان کی ساکھ دنیا میں اتنی خراب ہوچکی ہے کہ دنیا کی کوئی بھی کمپنی ان کو آر ایل این جی دینے کو تیار نہیں ہے دو ٹرمینل موجود ہیں تین سال کے عرصے میں تیسرا ٹرمینل نہیں بنا سکے توانائی بحران سے دیگر بحران جنم لیتے ہیں تمام چیزیں باہر سے منگوائی جا رہی ہیں پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے توانائی بحران کی تمام تر ذمہ داری وفاقی وزراءپر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف کو فریز کیا جائے مزید اضافہ نہ کیا جائے لوگوں کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے وزیراعظم کا رویہ منفی ہے وہ کسی سے مشورہ کرنے کو تیار نہیں ہے انہوں نے عسکری اداروں تک کو نہیں بخشا وزیروں کا موجودہ صورتحال میں رویہ عجیب و غریب ہے کالعدم تحریک لبیک سے کیا گیا معاہدہ قوم کو نہیں بتایا جارہا وزیراعظم کو بیرونی ممالک سے کیا تحائف ملے وہ بتانے کو تیار نہیں معاملات معاملات اب وزراءکی استعفوں سے آگے جا چکے ہیں ملک میں جو ہنگامی صورتحال چل رہی ہے وفاقی حکومت کو خود گھر چلے جانا چاہیے امتیاز شیخ نے کہا کہ ایس ایس جی سی میں گیس کی تمام پیداوار سندھ کی ہے یہ ادارہ سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے سندھ پاکستان کو انرجی سکیورٹی دے سکتا ہے اینگرو کول کا کامیاب تجربہ موجود ہے تھرکول منصوبے پورے پاکستان کے لئے مثال ہیں سیاسی وجوہات کی بنا پر سندھ کے تمام توانائی منصوبوں کو رد کیا جارہاہے یہ سندھ اور پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ایک سوال کے جواب میں امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات مہنگائی کے اوپر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں وفاقی وزرا کو جھوٹ بولتے ہو ئے کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی۔پریس کانفرنس میں وزیر توانائی کے ہمراہ ان کے سکریٹری زبیر میمن , میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر تاج , سہیل جمالی اور اعجاز سومرو بھی موجود تھے۔

Share            News         Social       Media