01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ  ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے ۔دوخاندانوں کی کرپشن کا ذکر کرنے والے عمران خان نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس میں ان کی ہمشیرہ علیمہ بیگم کا نام توشامل نہیں ہے ۔مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے اس جھوٹے آدمی سے نجات ضروری ہے ۔ہم کراچی میں جلد مہنگائی مارچ کریں گے ۔مہنگائی کی ایشو پر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک ہوسکتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قادر بخش کلمتی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔نہال ہاشمی نے کہا کہ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے دوخاندانوں کا ذکرکیا  لیکن یہ واضح نہیں کیاکہ ان میں ان کی ہمشیرہ علیمہ بیگم کانام تونہیں ہے ۔پی ٹی آئی ڈرائی کلین فیکٹری ہے۔عمران خان اپنی شوکت خانم سے پہلے والی جائیداد ظاہرکریں ۔مدینے کی ریاست میں کوئی تین سو گزکے گھرمیں نہیں رہتاتھا۔عمران خان بتائیں کہ ان کی بہن کے پاس ستر ارب ڈالر ہیں ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے پاس جو کچھ ہے وہ پاکستان میں ہے اور یہ سب حق حلال کی کمائی سے بنایا گیا ہے ۔وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا ۔شہباز شریف اس گندے آدمی سے خود ہاتھ ملانا پسند نہیں کریںگے ۔ان کا ہاتھ کرپشن میں رنگا ہوا ہے ۔یہ بھیک سے اپنے آپ کوچلاتے رہے ہیں اور ریاست کوبھی اسی طرح چلاناچاہتے ہیں۔ہم بھی ان کو چندہ دیںگے ۔نہال ہاشمی نے کہا کہ خدارایہ سیاسی جماعتیں عوام کے لئے جدوجہد کررہی ہیں۔دولاکھ موٹرسائیکل سوارآجائیں یہ بھاگنے پرمجبورہونگے۔وزیراعظم پڑوسی ملکوں کی جھوٹی مثالیں دیتے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان کمیشن بناکر پنڈورااورپانامہ کی تحقیق کریں،عمران خان سے صادق اورامین کاخطاب واپس لیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ٹی ایل پی معاملے کومس ہینڈل کیاگیا۔مفتی منیب الرحمان نے وزرا کے منہ میں بیماری کاذکرکیا ہے ۔یہ بزدل آدمی ہیں ۔پنجاب میں پولیس والوں کی لاشیں اٹھائی گئیں ۔مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں مہنگائی مارچ کریں گے۔اپوزیشن اب بھی مہنگائی کے اشوپرایک ہوسکتی ہے۔اس جھوٹے شخص سے نجات ضروری ہے کیونکہ ملک کوآئی ایم ایف کے حوالے کردیاگیاہے۔ا س موقع پر قادر بخش کلمتی نے کہا کہ ملیرمیں اندہناک سانحہ پیش آیا ہے ۔ماحولیات کوبچاتے ہوئے نوجوان کوقتل کیاگیاجس کی مذمت کرتے ہیں ۔ہم اس معاملے پر لواحقین کے ساتھ ہیں۔واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ ملیرمیں ظلم وزیادتی کایہ نیاواقعہ نہیں ہے۔ہرطرف تباہ حالی ہے۔لینڈ مافیاسرگرم ہے۔ملیرایکسپریس وے ڈیموگرافی تبدیل کردے گا ۔ملیرکے اسکولزکی حالت خراب ہے اساتذہ موجود نہیں ہے ۔1990کے بعد بھرتیاں نہیں کی گئیں ۔ہم نے وزیرستان اور بلوچستان کو نظرانداز کیا جس کی وجہ سے سانحات نے جنم لیا اب اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں ۔ہم اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Share            News         Social       Media