29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

ڈسٹرکٹ جیل ملیر کراچی میں محفل میلاد مصطفی ﷺ کی روح پرور محفل میلاد کا انعقاد کیاگیاڈی آئی جی جیل خانہ جات کراچی رینج ناصر خان، جیل سپریٹینڈنٹ ملیر سید ارشد حسین شاہ، ڈپٹی جیل سپریٹینڈنٹ عظیم تھیبو، ڈپٹی جیل سپریٹینڈنٹ مرید عباس شیخ، عزیز اللہ خان، علما اور قیدیوں کی بڑی تعداد نے محفل میلاد النبی ﷺ میں شرکت کی، روح پرور محفل میلاد میں نبی کریم ﷺ کی شان میں نعتیں پڑھیں، اس دوران علماء کرام نے نبی کریم ﷺ کی شان میں بیان کیا، محفل میلاد مصطفی ﷺ میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی انسانوں کیلئے لازوال مثال ہے، انسان ذات کو نبی کریم ﷺ کی زندگی کے مطابق زندگی گزارنی چاہیئے، محفل میلاد کے آخر میں ملکی سالمیت اور بقا کیلئے دعا مانگی گئی اور مہمانوں اور قیدیوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Share            News         Social       Media