29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : وزیر اعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور حسین وسان سندھ حکومت کے ایسے عوامی لیڈر ہیں جو پیشگی اعلان کرکے کھلی کچہریاں نہیں لگاتے بلکہ ان کا یہ معمول ہے کہ وہ دفتر یا گھر جہاں کہیں بھی موجود ہوں مسائل کاشکار غریب لوگوں کے لئے ہمیشہ ان کے دروازے کھلے رہتے ہیں اور ساتھ میں غیر اعلانیہ کھلی کچہری کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ۔ زیر نظر تصویر ان کے کسی پرستار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شئیر کی ہے جس میں وسان ہاوس کراچی کے مناظر ہیں جن میں منظور حسین وسان دفتر جانے سے قبل عام لوگوں میں گھرے ہوئے ہیں اور ان کے مسائل سن رہے ہیں ۔ منظور وسان صرف اپنی دلچسپ سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے شہرت نہیں رکھتے بلکہ خلق خدا کی خدمت اور اپنے وسیع دسترخوان کے سبب بھی وہ سندھ کے لوگوں میں بہت مقبول ہیں ۔

Share            News         Social       Media