29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے کہاہے کہ مون سون سیزن کے دوران غیر معمولی بارشوں میں بھی ضلع وسطی کی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے متحرک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع کے مختلف مقامات پر جاری ڈی واٹرنگ کے عمل اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاوکے جائزہ لینے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے تحت سینیٹیشن، پارکس،ریسکیواور بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر افسران و عملہ خدمات انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے تحت بلدیہ وسطی کے ملازمین مختلف شفٹوں میں 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں طحہٰ سلیم نے ضلع وسطی کے مختلف مقامات خصوصاناگن چورنگی، واٹر پمپ، کے ڈی اے چورنگی، لیاقت آباد و دیگر علاقوں میں بارش کے پانی میں نکاسی پر مامور عملے سے ملاقات کی اور انکی خدمات کو سراہا اس موقع پر میونسپل کمشنر سینٹرل زاہد حسین،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد اور xen سینٹرل فیصل صغیر بھی موجود تھے َ اس موقع پر طحہٰ سلیم نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اور بلدیہ عظمیٰ کے تعاون سے ضلع وسطی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے بہتر انتظامات کے سبب بارش کے پانی کا اجتماع نہیں ہوا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی مربوط حکمت عملی اور عملے کی انتھک محنت نے اہلیان ضلع وسطی کو دوران برسات مکمل ریلیف فراہم کرنے اوربارشوں کے باعث ہونے والے نقصان کی حد کم کرنے میں اہم کردار اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں بہتر اور پیشگی منصوبہ بندی کے سبب عوام کو زیادہ پریشانی اور مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقوں اور چوکنگ پوائنٹس پر بلدیاتی افسران کو خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ بارش سے پیداہونے والی نکاسی ئ آب کی صورتِ حال کو مانیٹر کرتے رہیں اور افرادی قوت کے ساتھ ساتھ دستیاب مشنری استعمال کرتے ہوئے بارش کے پانی کو جوکہ زیادہ تر پہاڑی علاقوں خصوصا پہاڑگنج کی جانب سے اپنے ساتھ مٹی اور کوڑاکرکٹ لے کر تیز بہاؤ کے ساتھ آتاہے اس کا رُخ برساتی نالوں کی جانب موڑاجاسکے۔ انتظامیہ، بلدیاتی افسران اور ورکرز کے باہمی مربوط رابطے کے سبب بارشوں کے دوران کسی بھی جگہ سے کوئی بڑی پریشانی کا خبر موصول نہ ہوئی۔

Share            News         Social       Media