31/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کر اچی : ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی اور گرانی کو دیکھ کر احساس ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی طور پر فارغ ہوگئی ہے، یہ جماعت پانچ سال میں ہی عوامی مقبولیت کھو جائے گی، وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری جڑوا بہنیں ہیں پچھلے سارے ریکارڈز تبدیلی کے دعویداروں نے توڑ دئےغربت عروج پر ہےعوام کو دیوار سے لگایا نہیں زندہ چنوا دیا گیا ہے ہر طرف بے یقینی کا دور ہےتحریک انصاف کا طرز حکومت مناسب نہیں قومی سطح پر محسوس ہو رہا ہے اپوزیشن متحد اور منظم نہیں قومی سطح پر قیادت اور اہلیت کا دیوالیہ ہوچکاہے، تین سالوں میں کسی شعبے میں بہتری نہی ںآئی،حکومت مکمل طور پر ناکام ہے،غلط پالیسیاں لے کر تحریک انصاف خام خیالی میں ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دے گی،تین سالوں میں ہر اشیاء کی قیمت سو سے دو سو فیصد بڑھی ادویات کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد اضافہ ہوا تحریک انصاف نے جو تیسرا بجٹ پاس کیا تب سے اب تک پچاس فیصد مہنگائی بڑھی ہےتنخواہوں میں اضافے کا اعلان ہو رہا ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا معیشت کا بیڑا غرق ہےصوبائی حکومت کی لاک ڈاون پالیسی نے مزید تباہی ہوئی ،وفاقی حکومت غلط پالیساں تسلیم کرے عوام سےمعافی مانگےپیٹرول کی قیمت میں تین ماہ کے دوران پچیس فیصد اضافہ ہواپہلے موٹر سائیکل اور اب پیٹرول چوری ہو رہا ہےآٹا مہنگا روٹی مہنگا سب کچھ مہنگا ہے،مہنگائی کی ذمے دار پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم بھی ہے جو اس حکومت کا حصہ ہے، انہوں نے کہا ہم ایم کیو ایم ہیں ہمارا جینا مرنا ایم کیو ایم ہے1984 کی ایم کیو ایم بنانا چاہتے ہیں عوام ہمیں ایک دیکھنا چاہتی ہے لوگ خالد مقبول صدیقی اور مجھے پکڑ پکڑ کر ایک ہونے کا کہتے ہیں لیاقت علی خان کی برسی پر بہادر آباد میں جو کچھ ہوا سامنے ہے،ایم کیوایم پاکستان والوں سے خود کو الگ نہیں سمجھتامیں نظریاتی طور پر ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ ہوں ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں ملک کے مجموعی حالات کے تناظر میں عشرت العباد کی بات ٹھیک ہے ایک ہونا ہی ہمیں کامیاب کرسکتا ہے ماضی کی غلطیوں کی ہماری طرح بانی ایم کیوایم بھی ذمہ دار ہیں بانی ایم کیوایم کے دور میں ہم کو عوام کے لئے جو کرنا چاہئےتھا وہ نہیں ہوسکاپی ایس پی بھی اگر کوئی اچھی بات کریگی تو میں اسکی بھی حمایت کروں گاا، عشرت العباد کے ساتھ آفاق آحمد نے بھی ایک ہونے کی بعد کی ہےایم کیوایم پاکستان کے لوگ میرے بھائی ہیں،خالد مقبول بھی اچھی سوچ رکھتے ہیں،عوامی رابطے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیںعوام کو متحرک کرنے کے لیے نکل رہا ہوںں وسیع تر یکجہتی کے لیے اپنے ہم خیال لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں ،سندھ کے شہروں اور پاکستان کو بچانا ہےیکجہتی فورم کی ضروت ہےسر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا یہ آخری موقع ہےعوام ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں ان کے لیے کچھ کریں کراچی کے مسائل حل کروانے کے لیے میں کہیں بھی جانے کے لیے تیار ہوں سرحدوں کی صورتحال بہتر نہیں۔

Share            News         Social       Media