کراچی :ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف آرٹسٹس بھی سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔معروف اداکار ایوب کھوسہ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت مہنگائی کے خلاف خاموش احتجاج کیا ۔انہوں نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج کراچی میں سائیکل چلائی۔ایوب کھوسہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اکثریت غریب لوگوں پر مشتمل ہے، جو مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں اس لئے ملک کے غریب شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیئے خاموش احتجاج کر رہا ہوں۔