کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کی جانب سے داﺅد چورنگی پر ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، شہلا رضا، اعجاز جکھرانی، جام خان شورو، امتیاز شیخ ،وقار مہدی، لیاقت آسکانی کے علاوہ کراچی ڈویژن سمیت ضلع کے عہدیداران بھی شریک ہوئے ۔مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں ریلی ملیر پریس کلب سے شروع ہوکر داؤد چورنگی پہنچی۔ریلی میں کراچی ڈویژن کے قائم مقام صدر ایم پی اے راجہ رزاق، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، عدیل اختر شیخ ، ساجد جوکھیو ، میر عباس تالپور بھی موجود تھے جبکہ اجتماع میں ایم پی اے سلیم بلوچ، خلیل ہوت ، جاوید شیخ، لالا عبدالرحیم، دل محمد ، وقاص شوکت بھی شرکت کی ۔