29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :پاکستان مسلم لیگ (ن )کی جانب سے ملک میں ہوشربا گرانی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں روز افزوں اضافے کے خلاف پیر کی شام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل,مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ سمیت صوبائی قائدین نے شرکت کی ۔اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ
عمران خان نیازی کی وجہ سے ایک کروڑ بچہ آج بھوکا سو رہا ہے اور موجودہ حکومت نے پوری قوم کو بھوک و افلاس کی جانب دھکیل دیا ہے موجودہ وزیراعظم نے کشمیر کا سودا کیا۔عمران خان سارا دن انتظار کرتے ہیں کہ کسی دن امریکہ سے فون آ جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے ۔یہ حکومت اپنی تمام ناکامیوں کا ملبہ نواز شریف پر ڈالنے کی کوشش کرتی ہے لیکن پاکستان کے عوام کو معلوم ہے کہ نواز شریف کی حکومت میں ملک نے ترقی کی ہے اور غریب اطمینان سے دو وقت کی روٹی کھاتا تھا لیکن اب لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ نواز شریف کے دور میں مکمل ہوئے ۔ مفتاح اسماعیل نے سوال کیا کہ جب پاور پلانٹ حکومت پاکستان چلا رہی ہے تو بجلی پھر روزانہ کیوں مہنگی کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہم سب کو بھی اے ٹی ایم دے دیں یا پھرمہنگائی ختم کر یں۔مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ
جادو ٹونے سے حکومت نہیں چلتی ،یہ پیرنی نہیں کوئی چورنی ہے ۔شاہ محمد شاہ نے کہا کہ عمران خان تمہیں بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔مریم نواز پاکستان کی آواز ہے ۔آنے والے دنوں میںپورے ملک کا ہر شہری شہباز شریف ہوگا,نواز شریف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی کے خلاف پورے سندھ میں احتجاج کریں گے اور اب حیدرآباد,سکھر سمیت ہر شہر میں احتجاج ہوگا۔

Share            News         Social       Media