کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چارسدہ میں مہنگائی کے خلاف عوام کو متحرک کرکے تاریخی مظاہرہ کرنے پر جیالوں کو شاباش دی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے مسلسل مظاہروں میں عوام کی تاریخی شرکت سلیکٹڈ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ جیالے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا تسلسل جاری رکھیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے تین سالوں میں ہی ملک کو مہنگائی کے اعتبار سے دنیا میں چوتھا ملک بنادیا، ان کی غلط حکمت عملیوں کی وجہ سے آج ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، چیئرمین پی پی نے کہا کہ مہنگائی کا شکار آج ہر پاکستانی جان چکا ہے کہ عمران خان ایک نااہل حکمران ہے، مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان کو اقتدار سے باہر نکالنا ہوگا۔