01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

مکہ مکرمہ :سعودی عرب میں اکتوبر میں بھی گرمی کی شدت کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی درجہ حرارت کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ایلڈوراڈو ویدر کے مطابق میدان عرفات میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو درجہ حرارت کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ میدان عرفات میں ریکارڈ کیا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں ریکارڈ ہونے والی سب سے زیادہ گرمی ہے۔ واضح رہے کہ عرفات، مکہ اور طائف کے درمیان واقع ہے، جو مکہ سے تقریبا 22 کلومیٹر مشرق میں ہے۔ منی سے 10 کلو میٹر جبکہ مزدلفہ سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔( بشکریہ اردو نیوز جدہ )

Share            News         Social       Media