کراچی :کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے منگل کو اپنے عہدے کا چارچ سنھبال لیا ہے محمد اقبال میمن پاکستان ایڈ منسٹریٹیو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ہیں کمشنر کراچی کے عہدے کی تعیناتی سے قبل وہ وزیر اعلی انسپیکشن انکوئریز اور امپلیمینٹشن ٹیم کے چیئرمین کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ انھو ںنے سابق کمشنر کراچی نوید احمد شیخ سے عہدے کا چار ج لیا ۔کمشنر کراچی کی حیثیت سے چارج لینے کے بعد انھوں نے کراچی انتظامیہ کے افسران کے ایک اجلا س صدارت کی۔ ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔I اسد علی خان نے کمشنر کراچی کو بریفنگ دی محمد اقبال میمن ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ہیں سول انجنئرنگ میں بی ای رورل ڈیولپمنٹ میں ایم ایس سی کیا ہے جبکہ برطانیہ سے اکنامکس میں ماسٹرز کی ڈگری حا صل کی ہے
وفاقی اور صوبائی محکموں کے مخلت اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں سندھ میں مختلف سب ڈویزنز میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی سیکریٹری ہوم، ڈپٹی سیکریٹری گورنر سندھ کے فرائض انجام دئے ہیں ایشائی ترقیاتی بنک کے سندھ ڈیولوڈ سوشل سروسز پروگرام سے بھی وابستہ رہے ہیں جبکہ ایشائی ترقیاتی پروگرام ہی میں ڈائریکٹر سندھ کے شہر کی بہتری کے پروگرام کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں ۔ سندھ میں دادو اور خیر پور اضلاع کے ڈی سی او کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ علاوہ ازیں جن مختلف انتظامی عہدوں پر کام کیا ہے ان میں ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکشن، ایڈیشنل سیکریٹری اسٹاف براے وزیر اعلی سندھ، چیئرمین انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، سیکریٹری اقلیتی امور سیکریٹری جی اے شامل ہیں۔