31/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصرحسین شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ ہماری ٹیم آج جیت کر ورلڈ کپ کی شروعات کرے گی۔پوری قوم اپنی کرکٹ ٹیم کی فتح کے لئے دعا گو ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کھلاڑی بنا کسی خوف و ڈر کے اپنا نیچرل گیم کھیلیں ۔روایتی حریف کو شکست دے کر قوم کو تحفہ دینے کا وقت ہے۔ دعا کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ کی روایت بدلے گی اور پاکستان ٹیم انڈیا کو ضرور شکست دے گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 میں کارکردگی اور ریکارڈ بہت اچھا ہے۔

Share            News         Social       Media