29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

خبربین خصوصی رپورٹ

مسلم لیگ ن نے سندھ مین اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کے لئے رابطے تیز کردئیے ہیں شہباز شریف اور مریم نواز کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد ن لیگ کے دو رہنماوں کو اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات و رابطے کرنے کا ٹاسک دیدیاگیا ہے مرکزی قیادت خود بھی سندھ کے کئی سرکردہ سیاستدانوں سے رابطے کررہی ہے رواں ماہ مسلم لیگ ن میں سندھ کے متعدد رہنماوں کی شمولیت کا اامکان ہےشاہد خاقان عباسی نے بھی پی ٹی آئی کے ایک رہنما سے ملاقات کرکے ان کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی ہےمسلم لیگ ن نے ممکنہ بلدیاتی یا عام انتخابات کے تناظر میں پنجاب کے ساتھ سندھ میں بھی اپنی مہم جوئی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما سندھ میں مختلف سیاستدانوں سے رابطے کررہے ہیں اور ان کو قائدین کا پیغام پہنچارہے ہیں اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں مسلم لیگ ن کے سندھ سے تعلق رکھنے والے دو رہنماوں شاہ محمد شاہ اور کھیئل داس کو پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ چند سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں اور ان کو ن لیگ میں شامل کرانے کے حوالے سے بات کریں جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی،خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال بھی سندھ کے کئی سیاسی رہنماوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور سندھ کی پیپلزپارٹی مخالف سیاسی قوتوں کو ن لیگ میں شامل ہونے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ن لیگ کے رہنما شاہ محمد شاہ اور کھیئل داس نے کچھ رہنماوں سے ہونے والے بات چیت اور شمولیت کے امکانات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے امکان ہے کہ رواں ہفتے کے دوسرے عشرے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک اہم سیاسی شخصیت اپنی برادری کے دیگر افراد کے ہمراہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرینگے مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سابق رکن قومی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر جو پی ٹی آئی کا حصہ ہیں ان سے متعدد رابطے کیے ہیں اور ان کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی ہے ٹھٹھہ،جیکب آباد،کراچی کے کچھ سیاسی زعما بھی ن لیگ میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم وہ انتظامی وسیاسی افق پر تبدیلیوں کے منتظر ہیں اس کے بعد کوئی فیصلہ کرینگے۔

Share            News         Social       Media