کراچی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر ایک پیغام میں
علامہ محمد اقبال کو ان کے 144 ویں یومِ ولادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے مسلمانانِ ہند میں فکری انقلاب برپا کیا، جو قیامِ پاکستان کی بنیاد ثابت ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فکرِ اقبال شدت پسندی کا علاج اور قومی سربلندی کا راستہ ہے۔اقبال نے حق گوئی اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیا، نوجوان پیغام اقبال کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی فکرِ اقبال پر سختی سے کاربند ہے، قومی اتحاد کو ناقابلِ تسخیر اور امتِ مسلمہ کو متحد کریں گے۔