آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کے لیے سبسکرپشن فیس میں چار سو روپے تک کی کمی کردی ہے جس کا اطلاق اگلے مہینے کی بلنگ سے ہوگا۔ سبسکرپشن فیس میں کمی کے بارے میں نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستانی صارفین کو 14 اکتوبر کو ایک میل کر کے بتایا گیا۔ نیٹ فلکس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سٹینڈرڈ اور پریمئیم پیکیج کی قیمتوں میں چار سو روپے کمی کی گئی ہے۔ اس سے پہلے پریمئیم پیکیج 1500 جبکہ سٹینڈرڈ 1200 میں دستیاب تھا، جن کی قیمت کم کر کے بالترتیب 1100 اور 800 روپے کردی گئی ہے۔