گڑھی خدا بخش ؛ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو وائٹ ہاﺅس کی نہیں بلکہ بلاول ہاﺅس کی سازش نے اقتدار سے نکالا ہے ، ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم نے فساد، جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے اور اس ملک میںکٹھ پتلیوں کی جھوٹ کی سیاست کورد کریں گے، ۔گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ کے نظریئے کے مطابق چلیں گے، بے نظیریکجہتی پریقین رکھتی تھیں، آمریت بندوق کے زور پر حقوق سلب کرتے ہیں، دہشت گرد خوف کا ماحول پیدا کرکے حق سلب کرتے ہیں، انتہا پسند مذہب کو استعمال کر کے حقوق سلب کرتے ہیں، شہید محترمہ نفرت کی سیاست نہیں امید کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ جھوٹ نہیں سچ کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں، شہید محترمہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی علمبردارتھی، شہید محترمہ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہیلری کلنٹن قطارمیں کھڑی ہوتی تھی، ایسی لیڈر کو شہید کیا گیا، شہید محترمہ یکجہتی کی سیاست پریقین رکھتی تھی، شہید محترمہ چاروں صوبوں کی زنجیرتھی، کچھ سیاست دان ملک توڑنےکی سیاست کرتے ہیں، شہید محترمہ سب کیلئے ایک ہی پاکستان چاہتی تھی، شہید محترمہ معاشی انصاف چاہتی تھی، شہید محترمہ امت مسلمہ کےلیے فخرتھیں، شہید محترمہ غریب عوام کی آواز تھی، شہید محترمہ آمروں کیلئے خوف کی آوازتھی، شہید محترمہ ایک محب وطن پاکستانی تھی، شہید بی بی صرف پاکستان نہیں عالمی دنیا کی لیڈرتھی،وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پوچھتے ہیں شہید محترمہ کا قصورکیا تھا، پندرہ سال بعد بھی عوام شہید محترمہ کو نہیں بھولے، ہم آج بھی شہید بے نظیر کے سیاسی فلسفے پر چل رہے ہیں، ہمارا آج بھی ماننا ہے آج بھی بھٹو، بی بی زندہ ہے کل بھی زندہ ہے، جو سمجھ رہے تھے بے نظیر کو شہید کر کے سفرکوروک دیں گے، آج وہ سوچ والے لوگ گڑھی خدا بخش آکر انسانوں کا سمندر دیکھ لیں، تمام جیالوں کوسلام پیش کرتا ہوں، شہید محترمہ کو جیالوں سے چھینا گیا، محترمہ شہید کو15سال گزر چکے ہیں۔