کراچی : پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ واجد شمس الحسن کے انتقال پر مجھ سمیت پوری پارٹی دکھی ہے
ان کے انتقال سے پاکستان ایک مدبر محبِ وطن سے محروم ہوگیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مرحوم صرف پاکستان پیپلز پارٹی نہیں، بلکہ پوری قوم کا اثاثہ تھے جنہوں نے جمہوریت، صحافت اور سفارتی محاذ پر گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے: اورمرحوم کے تمام سوگوار لواحقین کو صبردے۔